6 فروری، 2025، 8:06 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85742871
T T
0 Persons

لیبلز

 اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن، ممتاز پاکستانی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد – ارنا -اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ ہی پاکستان کے وفاقی ئی جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ ، ممتاز سیاستدانوں اور اسلامی انقلاب کے شیدائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ارنا کے مطابق اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی سفارت خانے کی میزبانی میں ایک پرشکوہ جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں، پاکستان کے اعلی سیول اور عسکری حکام ، مختلف ملکوں کے سفیروں نیز اسلامی انقلاب کے شیدائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن، ممتاز پاکستانی شخصیات کی شرکت

 اسلام آباد کے ایک بڑے ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

 اس تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورںگزیب نے اپنے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کی نمائندگی میں ، مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس کے علاوہ قابل توجہ تعداد میں پاکستان کے اعلی سول اور فوجی حکام، سینیئر سیاستدانوں، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور صحافیوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

  اس تقریب میں اسلام آباد میں مقیم بعض دیگر ملکوں کے سفیروں ، ناظم الاموروں، اور فوجی  و ثقافتی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب میں ایران کے سفیر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب، آزادی ، خودمختاری اور اسلامی جمہوریہ کے سلوگن کے ساتھ بیسویں صدی کی اہم ترین روداد کے عنوان سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

 اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن، ممتاز پاکستانی شخصیات کی شرکت

انھوں نے خود اعتمادی، اور سیاسی وثقافتی خودمختاری نیز خودکفالت کو اسلامی انقلاب کی اہم ترین برکات میں شمار کیا۔  

 پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران اسلامی نے، اسلامی انقلاب کے سائے میں، تمام تر رکاوٹوں، دباؤ اور پابندیوں کے باوجود، سائنس وٹیکنالوجی، میڈیکل سائنس، نینو ٹیکنالوجی، اسٹم سیل، اور ایرواسپیس سمیت مختلف شعبوں میں حیرت انگیز پیشرفت کی ہے۔

 انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے پڑوسیوں کے ساتھ روابط اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسیوں ميں شامل ہے، ایران کی خارجہ سیاست میں،  پاکستان کے ساتھ روابط کے استحکام کی خاص اہمیت پر زور دیا۔  

انھوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی تاکیدات کو ایران اور پاکستان کے اچھے روابط کے فروغ کے اہم ترین عوامل میں شمار کیا۔   

 اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا جشن، ممتاز پاکستانی شخصیات کی شرکت

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .