پاکستانی سینٹ کی تجارت سے متعلق قائمہ کمیٹی نے ایران کے ساتھ مقامی زرمبادلہ میں تجارت پر زور دیا ہے

اسلام آباد – ارنا – پاکستانی سینیٹ کی تجارت کی قائمہ کمیٹی نے ایران کے ساتھ تجارت کے مسائل کا جائزہ لیا اوراسلام آباد حکومت سے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مقامی زرمبادلہ میں تجارت کی سہولت فراہم کی جائے

ارنا نے پیر کو پاکستانی پارلیمنٹ کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت  کی میٹنگ سینیٹر انوشہ رحمان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے ساتھ تجارت کا جائزہ لیا گیا۔

 میٹنگ میں کمیٹی کے اراکین اور پاکستان کے فروغ تجارت کے ادارے کے نئے سربراہ فیض احمد اور وزارت تجارت کے سیکریٹری جواد پال نے شرکت کی ۔

میٹنگ ميں خاص طور پر ایران کے ساتھ پاکستان کی تجارت کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے رکن سینیٹر سلیم منڈاوی والا نے بتایا کہ حال حاضر میں پاکستان سے کھانے پینے کی اشیا بارٹر ٹریڈ سسٹم کے تحت پاکستان درآمد کی جاتی ہیں۔

انھوں نے ایران کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا کی  تجارت میں جو زیادہ تر بارٹر سسٹم  سے انجام پاتی ہیں، مشکلات کا ذکر کیا اور  بتایا کہ اس وقت تقریبا 600 ٹرک سامان کسٹم میں پھنسا ہوا ۔  

 میٹنگ میں پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی صدر سینیٹر انوشہ رحمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دوسرے ملکوں سے ایران کی تجارت مقامی زرمبادلہ ميں انجام پاتی ہے، کہا کہ پاکستان کو بھی اسی فارمولے کو اپنا کر ایران کے ساتھ تجارت کو آسان بنانا چاہئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .