عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ایرانی عوام کے رنج و الم کو سرکاری طور پر قبول کرے، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا مطالبہ

نیویارک – ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام مکتوب میں ایم کے اوکے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے حملوں میں 23 ہزار 323 ایرانی شہید ہوئے ہیں۔

  ارنا کے مطابق امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام  اپنے اس مکتوب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایران کی مجاہدت اور اس راہ میں  اس کو جس رنج والم کا سامنا ہوا ہے ، اس کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جائے۔

امیر سعید ایروانی نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے تحت، دہشت گردی کے خلاف مجاہدت اور اسی طرح علاقے میں امن وثبات کی ترویج کا  خود کو پابند سمجھتا ہے اور اپنے اس عہد پر باقی ہے۔  

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ   دہشت گردی کے خلاف مجاہدت میں ایران کو جو قربانیاں دینی پڑی ہیں ان کو بین الاقوامی برادری سرکاری طور پر تسلیم کرے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر امیر سعید ایراونی نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ضروری ہے کہ بے بنیاد الزامات  اور دوہرے معیاروں کو الگ رکھتے ہوئے، دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کی آواز سنی جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .