قانونی اور بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کی قیادت میں ایران کا اعلیٰ سطحی وفد جمعرات کو جنیوا پہنچ گیا ہے جس میں عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے متعلقہ عہدیدار بھی شامل ہیں۔
ایرانی وفد انسانی حقوق بارے میں قائم یو پی آر ورکنگ گروپ کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت اور انسانی حقوق کی چوتھی قومی کانفرنس کے نتائج کی وضاحت کرے گا کے علاوہ دنیا بھر کے دیگر ممالک کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دے گا۔
وفد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے عہدیداروں اور دنیا بھر سے آئے ہوئے دوسرے ملکوں کے وفود اور سفیروں سے بھی ملاقات اور تبادلہ خیال کرے گا۔
یونیورسل پیریڈک ریویو (یو پی آر) کی وضاحت کرتے ہوئے، غریب آبادی نے بتایا کہ یہ میکینزم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک نگران ادارے کے طور پر 2005 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال کو یکساں اور کسی سلیکٹیو اپروچ سے ہٹ کر بیان کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ