فلسطینیوں کی کامیابی تاریخی ہے/ اسرائیل پر ایران کے حملے تباہ کن تھے: انصاراللہ کے سربراہ

تہران/ ارنا- انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ میں جنگ بندی کو فلسطینیوں کی تاریخي کامیابی قرار دیا اور ملت فلسطین اور استقامتی محاذ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں فلسطینیوں کی اس بڑی کامیابی پر اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی غاصب صیہونیوں پر فلسطینی عوام کی ایک بڑی اور تاریخی جیت تھی۔

انصاراللہ کے سربراہ نے اس کامیابی پر تمام وطن میں موجود یا دور فلسطینی عوام، استقامتی گروہوں اور مجاہدوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ یہ کامیابی غزہ پر وحشیانہ حملوں اور جارحیت، امریکہ کی اس خباثت میں شمولیت اور فلسطینی عوام کو پیچیدہ ترین تشدد اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے باوجود حاصل ہوئی ہے۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ان تمام مشکلات کے باوجود صیہونی حکومت استقامتی محاذ کےمجاہدوں کی ہمت کو توڑنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ استقامتی محاذ نے غزہ کی حمایت میں دشمنوں پر کاری ضرب لگائے۔

انصاراللہ کے سربراہ نے زور دیکر کہا کہ اس بڑی کامیابی میں ایران کا انتہائی اہم کردار رہا ہے اور تمام دباؤ کے باوجود استقامتی محاذ سے تہران کی حمایت بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے وعدہ صادق کارروائی  کے دو مرحلوں کے ذریعے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے بھی دشمنوں کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ عراق کے مزاحمتی گروہوں کے تابڑ توڑ حملوں سے بھی صیہونی اور اس کے حامی بری طرح متاثر ہوئے۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ نے صیہونیوں کو خبردار کیا کہ اگر غزہ تک ادویات اور خوراک پہنچنے میں رکاوٹ کھڑی کی تو انہیں یمن کے میزائلوں کا اور بھی مزہ چکھایا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .