انہوں نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان رابطے انتہائی وسیع ہیں اور اکثر معاملات میں ہمارے یکساں موقف ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے اپنے دورہ اسلام آباد کے بارے میں بتایا کہ اس سفر میں علاقائی معملات پر بھی بات چیت ہوگی تا کہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہماہنگ ہوکر چلا جا سکے۔
میجر جنرل باقری نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے تعلقات کو گزشتہ برسوں کے دوران ترقی کی راہ پر گامزن قرار دیا اور کہا کہ اس دوران اہم موضوعات پر اتفاق حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کی طویل سرحدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد اپنی سرحدوں کی سلامتی کے لیے کوشاں ہیں اور ان سرحدوں کو محفوظ بناکر عوام کی دوستی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
چیف آف اسٹاف باقری نے کہا کہ ٹریننگ، آپریشن اور مشترکہ مشقوں کے سلسلے میں بھی ایران اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اپنے دو روزہ دورہ پاکستان میں دوست اور برادر ملک کے اعلی فوجی اور سیاسی عہدے داروں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ