صدر مسعود پزشکیان نے جمعرات کی شام کو تاجک پارلیمان کے اسپیکر محمد طاہر ذاکرزادہ سے ملاقات اور گفتگو کے موقع پر کہا کہ انہیں تاجکستان کے دورے میں کسی بھی قسم کی غیریت محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم، ہم زبان ہیں اور دونوں اقوام کے مابین صدیوں پرانے تعلقات برقرار ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے پارلیمانی ارکان، مشترکہ تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کو مزید آسان بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایران، تاجکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی طرح کی حد کا قائل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی رکاوٹ بھی ہوئی، تو اسے دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
صدر پزشکیان نے جمعرات کو دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے دستاویزات پر دستخط کو خوشائند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تعاون کے ان دستاویزات پر جلد از جلد دستخط کرکے، تہران اور دوشنبے کے مابین روابط اور بھی گہرے ہوجائیں گے۔
اس موقع پر تاجکستان کے اسپیکر نے بھی کہا کہ پارلیمانی تعلقات سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون میں ترقی کے خواہاں ہیں۔
محمد طاہر ذاکرزادہ نے ایران اور تاجکستان کے تعلقات کو تاریخی اور تمدنی قرار دیا۔
انہوں نے صدر پزشکیان کے دورہ تاجکستان کو تاریخی اہمیت کا حامل اور تہران اور دوشنبے کے تعلقات کے مستقبل کو انتہائی روشن قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ