16 جنوری، 2025، 7:08 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85721718
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور قابل تجدید توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان تعلقات میں فروغ لایا جائے گا

تہران/ ارنا- ایران کی قابل تجدید توانائی کے ادارے کے سربراہ محسن طرز طلب نے رینیوئیبل انرجیز کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مغربی ایشیا، طارق احمد سے ملاقات کی ہے۔

ابوظہبی میں ہونے والے اس سلسلے کے اجلاس کے موقع پر محسن طرزطلب نے طارق احمد کے ساتھ ایران میں قابل تجدید توانائی کے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں اس سلسلے کا منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل طور پر تیار کر لیا جائے گا۔

محسن طرزطلب نے بتایا کہ قابل تجدید توانائی کے عالمی ادارے کے ساتھ گرین ہائیڈروجن منصوبے، عوامی سطح پر اس قسم کی توانائی میں توسیع کی ضرورت سے آگہی، بجلی کے نظام میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو متعارف کرانا اور طویل المدت اسٹریٹیجی کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ قابل تجدید توانائی (Renewable Energies) کا پندرہواں بین الاقوامی اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں جاری ہے جس میں 170 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .