صدر پزشکیان کا دورہ ماسکو تاریخی رہے گا: روس میں ایران کے سفیر

ماسکو/ ارنا- روس میں تعینات ایران کے سفیر نے صدر مسعود پزشکیان کے درپیش دورہ ماسکو اور اس دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کے جامع معاہدے پر دستخط کی تفصیلات پیش کیں۔

ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بتایا کہ 17 جنوری کو ماسکو میں دونوں صدور تعاون کے جامع معاہدے پر دستخط کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تہران اور ماسکو کے تعلقات ہمسایہ ملک اور علاقے اور بین الاقوامی مسائل میں مشترکہ زاویہ نگاہ کی بنیاد پر آگے برھ رہے ہیں۔

کاظم جلالی نے بتایا کہ تہران اور ماسکو کے تاریخی تعلقات رہے ہیں تاہم ان روابط میں نشیب و فراز کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔

سیکورٹی مسائل، دفاعی معاملات اور ثقافتی اور اقتصادی موضوعات پر تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال دونوں ممالک کی مشترکہ تجارت میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

ایران کے سفیر نے بتایا کہ صدر پزشکیان 17 جنوری کو ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں ایران اور روس کے درمیان تعاون کے جامع معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ کاظم جلالی نے زور دیکر کہا کہ صدر پزشکیان کا دورہ روس تاریخی اہمیت کا حامل ہونے جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .