3 جنوری، 2025، 5:55 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85709204
T T
0 Persons

لیبلز

نیتن یاہو کے خلاف پھر مظاہرہ

3 جنوری، 2025، 5:55 PM
News ID: 85709204
نیتن یاہو کے خلاف پھر مظاہرہ

تہران-ارنا- ہزاروں صیہونیوں نے ایک بار پھر نتن یاہو کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی حمایت میں ہزاروں اسرائیلیوں نے ایک بار پھر صیہونی  وزارت جنگ کے سامنے مظاہرہ کیا اور نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے۔

 صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مظاہرین بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر فوری دستخط کا مطالبہ کیا۔

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے بدھ کی شام  بھی صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے حماس کے ساتھ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس روڈ کا چوراہا بند کردیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .