اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ + ویڈیو

تہران - ارنا - صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی جانب سے حماس کے ساتھ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

بدھ کی شب صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے لگائے۔

اسرائیلی ٹی وی کے  چینل 12 نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہروں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ بیت المقدس چوراہے کو بند کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نعرے لگاتے ہوئے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کا مطالبہ کیا۔

آپریشن الاقصی کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور غزہ پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں متعدد صیہونی بدستور قیدی ہیں اور نین تاہو کی حکومت انہيں رہا کرانے میں ناکامی کے ساتھ ہی غزہ پٹی پر بمباری کرکے کئی صیہونی قیدیوں کو ہلاک بھی کر چکی ہے۔

نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی مخالفت  کی وجہ سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے صہیونی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ مشکل ہو گيا ہے جس پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں میں غم و غصہ ہے اور بڑے پیمانے پر نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ اور قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ معاہدہ کی ضد کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .