31 دسمبر، 2024، 7:02 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85706557
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے جرائم: غزہ میں نسل کشی کے بعد آبادی میں ٪6 کمی

فلسطین کے سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے بتایا کہ صیہونی حکومت کی نسل کشی کی وجہ سے غزہ پٹی کی آبادی میں چھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، جس میں 2024 کے آخر تک فلسطینی عوام کے حالات کا جائزہ لیا گیا، قابض حکومت کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پٹی میں 45,484 فلسطینی شہید اور 100,000 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے سربراہ علا عوض نے بتایا کہ شہداء میں 17,581 بچے اور 12,48 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 11,000 لوگ لاپتہ ہیں اور 108,900 لوگ زخمی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی آبادی اب 5,500,000 افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 3,400,000 افراد مغربی کنارے میں ہیں۔

غزہ پٹی کی آبادی میں تقریباً 160,000 افراد کی کمی ہوئی جو کہ 6% کے برابر ہے اور 20 لاکھ تک پہنچ گئی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .