صوبائی محکمہ تجارت کے ایک عہدیدار محسن کاکوئی نے جمعہ کے روز IRNA کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے 9 مہینوں میں صوبہ مازندران سے ترش پھلوں اور کیوی کی برآمد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گيا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں صوبہ مازندران سے صرف سنترہ کی برآمدات تقریباً 21 ہزار ٹن رہی جس کی مالیت 7 ملین 551 ہزار ڈالر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران مازندران کسٹم سے 6,633,000 ڈالر مالیت کے 11,300 ٹن کیوی برآمد کیے گئے جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 38 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
کاکوئی نے کہا کہ اس سال کرسمس کے موقع پر عراق، روس، ہندوستان، ازبکستان، قازقستان، ترکمانستان اور افغانستان کو صوبہ مازندران سے بھاری مقدار میں سنترہ، کیوی اور کینو برآمد کیے گئے جو ان ممالک کی مسیحی برادری کے کرسمس دسترخوان کی زینت ہیں۔
آپ کا تبصرہ