"اشرف محمد فخری عبد ابو وردہ" نامی 51 سالہ فلسطینی قیدی کو مقبوضہ علاقوں کے "سوروکا" ہسپتال میں شہید کر دیا گیا۔
قیدیوں اور رہا ہونے والوں نیز فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس فلسطینی قیدی کو جمعہ کے روز نقب جیل سے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
فلسطینی قیدیوں اوران کے حقوق کا دفاع کرنے والی ان دونوں تنظیموں کے مطابق، اشرف ابو وردہ کو صیہونی حکومت نے 20 نومبر 2023 کو گرفتار کر لیا تھا۔ ابو وردہ کے اہل خانہ کے مطابق انہیں کوئی جسمانی پریشانی نہیں تھی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق ابو وردہ کی شہادت کے ساتھ غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت کی جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ