27 دسمبر، 2024، 1:53 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85702055
T T
0 Persons

لیبلز

مقبوضہ سرزمینوں پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا، کارروائی کامیاب: یحیی سریع

تہران/ ارنا- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کو ہائیپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

جنرل یحیی سریع کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ، یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے بن گوریون بین الاقوامی ایئرپورٹ کو "فلسطین 2" ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ اس میزائل کے ٹکرانے سے ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل اور متعدد غاصب صیہونی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یافا میں ایک اور اہم مرکز پر متعدد ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا اور صیہونیوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

اس کے علاوہ بحیرہ عرب میں واقع سقطری جزیرے کے قریب صیہونیوں سے وابستہ "سانتا اورسولا" نام کے مال بردار جہاز کو بھی کئی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

جنرل یحیی سریع کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ یہ جہاز مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر پابندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ غزہ پر فوجی جارحیت کے مکمل خاتمے تک یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج کا حملہ غزہ پر غاصب فوجیوں کی مسلسل جارحیت اور یمن کے فضائی حدود کی خلاف ورزی اور بنیادی تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کی بمباری کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .