27 دسمبر، 2024، 12:57 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85702037
T T
0 Persons

لیبلز

میٹھی گیس کی پیداوار میں ایران کا نیا ریکارڈ: نائب وزیر پیٹرولیم

تہران/ ارنا- نائب وزیر پیٹرولیم نے بتایا ہے کہ ایران کی ریفائنریوں میں میٹھی گیس کی پیداوار کا حجم 86 کروڑ 50 لاکھ مکعب میٹر تک پہنچ گيا ہے۔

نائب وزیر پیٹرولیم سعید توکلی نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینے کے دوران گیس کی پیداوار کی شرح میں بڑی مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں گیس پائپ لائن کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور استفادہ کیا گیا اور مناسب پلاننگ کے ذریعے پیداوار اور ترسیل کا یہ رکارڈ حاصل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایران کے دور دراز کے علاقوں میں گیس پائپ لائن عام شہریوں کے گھروں تک بچھا دی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .