پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا نیو ورلڈ آرڈر اور بے حد اہم تاریخی موڑ پر ہے اور بلا شبہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت میں اسلام، اس نئے عالمی نظام کا ایک اہم عنصر ہے۔
بیان میں الاقصی طوفان کو صیہونی حکومت کی نابودی اور اس کے حامی امریکہ کے علاقے سے اخراج کے لئے علاقائی اقوام کے عزم کا مظہر قرار دیا گيا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور صیہونی حلقوں کے پروپگنڈوں اور صیہونی حکومت کے تسلط کے ساتھ نئے مشرق وسطی کی تشکیل کے جھوٹے دعؤوں کے بر عکس ، حالات و شواہد اسلامی امت کے دشمنوں کی شکست کے نئے دور کے آغاز کے غماز ہيں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی فرنٹ، علاقائی ملکوں کی تقسیم کی دشمنوں کی سازشوں سے متاثر ہوئے بغیر اپنے اعلی اہداف کی سمت بڑھتا رہے گا اور کسی بھی صورت میں فلسطین و غزہ کو بھلا دیئے جانے کی کوششوں کو کامیاب نہيں ہونے دے گا۔
آپ کا تبصرہ