ارنا کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے جنگ غزہ کے چارسو انتیسویں دن بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر چار بار حملے کئے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے حملوں میں 44 فلسطینی شہید اور 74 زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کی اس تعداد کو ملاکر غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 44 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 6 ہزار 50 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور جنگی جرائم پندرھویں مہینے میں ایسی حالت میں جاری ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواو گالانت کی گرفتاری کا حکم صادر کرچکی ہے۔
بین الاقوامی فوجدری عدالت نے صیہونی وزیر اعظم اور سابق وزیر جںگ کی گرفتاری کا حکم غزہ میں ان کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم نیز بھوک سے اسلحے کے عنوان سے کام لینے پر صادر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ