ارنا کے مطابق وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے سنیچر 7 دسمبر کی شام حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور پولٹ بیورو کے اراکین سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ غزہ اورعلاقے کے مسائل خاص طور غزہ کے زمینی حقائق اور موجودہ صورتحال اور جنگ بندی مذاکرات اس ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات میں شامل تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے بات کی ہے اور غزہ میں جنگ بندی میں اپنی خاص پیجگدیاں پائی جاتی ہیں۔ پیشرفت کی امیدیں بھی ہیں اور رکاوٹیں بھی درپیش ہیں۔
آپ کا تبصرہ