7 دسمبر، 2024، 4:52 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85682783
T T
0 Persons

لیبلز

شام کی حکومت اور قانونی مخالفین کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کی حکومت اور قانونی مخالفین کے درمیان سیاسی مذاکرات شروع ہوں گے اور یہ آج کی آستانہ پیس پراسیس کی نشست کا  مطالبہ تھا البتہ طے پایا ہے کہ ہم اس سلسلے میں حکومت شام سے مشاورت انجام دیں

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آستانہ پیس پراسیس کے وزرائے خارجہ کی نشست کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ آج آستانہ پیس پراسیس کے وزرائے خارجہ کی نشست میں شام کے موجودہ حالات پر جو بہت اہم ہیں، گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ نشست میں شریک سبھی فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شام میں لڑائی فوری طور پر بند ہونی چاہئے اور شام کی ارضی سالمیت نیز قومی اقتدار اعلی کا احترام ضروری ہے۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بتایا کہ اس نشست میں طے پایا ہے کہ  شام کی حکومت اور مخالف قانونی گروہوں کے درمیان سیاسی مذاکرات شروع ہوں۔

انھوں نے کہا یہ آج کی نشست کا مطالبہ تھا اور طے پایا ہے کہ ہم اس سلسلے میں شام کی حکومت کے ساتھ مشاورت کریں اور میں بھی اپنی مشاورت انجام دوں گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آخر میں کہا کہ طے پایا ہے کہ روس شام کی حکومت کے ساتھ مشاورت کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .