شام کی وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بشار الاسد کے اقتدار سے مستعفی ہونے کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں، جو دہشت گرد گروہوں کی طرف سے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پھیلائی گئی ہیں، جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے شام کی حکومت، سرکاری اداروں اور حکام کو نشانہ بنانے والی جعلی افواہوں اور ویڈیوز سے ہوشیار رہیں جس کا مقصد شہریوں میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ