وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے جزیرہ کیش میں منعقدہ یوم بحریہ کی تقریب میں کہا: ایک سفارت کار کی حیثیت سے میں ایران کی فوجی، عوامی، ثقافتی اور تاریخی طاقت پر بھروسہ کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہم شہداء کے راستے کو جاری رکھیں گے۔
وزیر خارجہ نے خطے کی پر آشوب صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہمیں خطے میں نئی سازشوں کا سامنا ہے جن میں سے ایک تکفیری طاقتیں ہیں۔ حالیہ سرگرمیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دہشت گرد امریکہ کی ایماء پر آگے بڑھ رہی ہيں۔
سید عباس عراقچی نے مزید کہا: ان گروہوں اور ان کے حامیوں کو جان لینا چاہیے کہ وہ مزاحمتی فرنٹ اور ان قوتوں کے خلاف کبھی کامیاب نہيں ہوں سکتے جو اپنے ملک و علاقے کی عزت و سلامتی کے لیے لڑ رہی ہیں۔ گزشتہ برسوں میں یہ ثابت ہو چکا ہے اور ان کی نئی کوششیں بھی کامیاب نہيں ہوں گے اور ہم ان کی ناکامی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں گے تاہم موجودہ حالات سے یہ ضرور ثابت ہوا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور تکفیری گروہ ایک ہی مقصد کے حامل ہیں اور یہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔
آپ کا تبصرہ