مغربی حلب میں شامی فوج کی دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی / جبھہ النصرہ کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری

تہران (ارنا) شامی فوج نے ایک بیان میں شمال مغربی علاقے میں جبھہ النصرہ کے دہشتگردوں اور انکے ساتھیوں کیخلاف زمینی اور ہوائی آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

شامی مسلح افواج کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد گروہوں نے النصرہ فرنٹ کے جھنڈے تلے، تناو میں کمی کے معاہدے کی صریح چلاف ورزی کرتے ہوئے 27 نومبر 2024 کو، علاقائی اور بین الاقوامی حامیوں کی حمایت سے جلب اور ادلب کے مضافات میں ایک وسیع محاذ پر دیہاتوں اور قصبوں اور فوجی پوزیشنوں پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے اس دہشت گردانہ حملے کا مقابلہ کیا اور جھڑپ جاری ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ شامی فوج معاون فورسسز  کے تعاون سے ان کا مقابلہ کر رہی ہیں تاکہ حالات کو معمول پر لوٹا سکیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے مغربی حلب میں تقاد، الابزمو، کفرعمہ، کفر تعال اور تدیل کے نواحی علاقوں کے علاوہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کی امدادی لائنوں پر بھی گولہ باری کی۔ الاتارب اور دار عزہ کے مضافات میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .