ارنا کے مطابق بی بی سی کی نامہ نگار کیرین ٹربی نے صیہونی حکومت اور لبنان کی جنگ بندی کے بارے میں اپنے تجزیئے ميں لکھا ہے کہ اسرائيل دو مہینے کے بعد بھی جنوبی لبنان پر کنٹرول حاصل نہ کرسکا اور نہ ہی شمالی اسرائيل پر حزب اللہ کے میزائلی حملے روکنےاورانہیں ناکام بنانے میں کامیاب ہوسکا۔
اس نے اپنے تجزیئے میں لکھا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے حملے اسرائيل کے اندر تک پہنچا دیئے اور بڑے شہروں میں معمول کی زندگی درہم برہم کردی اوراسرائيلی فوج کو جانی نقصانات پہنچائے دوسری طرف اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں جانی نقصانات میں اضافے کا سامنا تھا۔
بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق اسرائیل شمالی شہروں سے مہاجرت کرنے والوں کو واپس لانے میں بھی ناکام رہا اورشاید اسرائيلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو کے جنگ بندی قبول کرنے پر راضی ہونے میں اس مسئلے کا اہم کردار رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائيلی فوج کے تھک جانے اور ریزرو فورس کو مسلسل میدان جنگ میں لانے کے سیاسی اور اقتصادی نتائج بھی اس فیصلے میں موثر رہے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ