16 نومبر، 2024، 5:19 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85661257
T T
0 Persons

لیبلز

مشرقی نابلس، فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو صیہونی آبادکاروں نے آگ لگادی

تہران/ ارنا- صیہونی آبادکاروں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی آبادکاروں نے نابلس کے مشرق میں واقع بیت فوریک ٹاؤن پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کی گاڑیوں میں آگ لگانا شروع کردی۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ الضباط محلے میں تین گاڑیوں کو نذر آتش جبکہ ایک فلسطینی شہری کو بری طرح زد و کوب کیا گیا۔

ایک سیکورٹی ذریعے نے بھی بتایا ہے کہ 30 صیہونی آبادکار ان حملوں میں ملوث تھے۔

عرب 48 نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطینیوں نے صیہونیوں کے ان وحشیانہ حملوں کے بعد ان پر پتھراؤ کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی پولیس نے نہ انتہاپسند حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی نہ ہی اس واقعے میں ملوث کسی کو گرفتار کیا۔

غاصب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔

ادھر فلسطین پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ خربہ سمرہ میں صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی چرواہوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے وسائل اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

غزہ پٹی میں صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم اور انسانیت سوز مظالم کے بعد اب غرب اردن میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی وزیر فائنانس بزالل اسموتریچ نے چند روز قبل دعوی کیا تھا کہ سن 2025 دریائے اردن کے مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے قبضے کا سال ہوگا۔

علاقے کے ممالک، یورپ حتی کہ امریکہ کی جانب سے اس بیان پر اعتراض کے باوجود صیہونی حکومت پوری دیدہ دلیری کے ساتھ اپنے اس منصوبے پر عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سن اکتوبر سن 2023 سے اب تک غرب اردن میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر میں شدت آگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .