ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق جمعے کو امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کا کوئی پروگرام نہ ہونے کی تحریری ضمانت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان پیغامات کے تبادلے کی تفصیلات پبلک میں بیان نہیں کریں گے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے مزید کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ برسوں میں بھی اعلان کیا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے کیس کی پیروی قانونی اور عدالتی اداروں کے ذریعے کی جائے گی اور اس حوالے سے سبھی مسلمہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ