پاک ایران سیکورٹی معاہدوں کے مکمل نفاذ پر ایران کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا اظہار امید

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاکستانی آرمی کے ذمہ دارانہ اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک ایران سیکورٹی معاہدوں پر مکمل عمل درآمد سے دونوں ممالک کی سرحدوں پر مکمل سیکورٹی کا قیام اور دہشت گرد گروہوں کی تباہی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

ارنا کے مطابق جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق، استکبار سے وابستہ دہشت گرد گروہ، جنہوں نے امریکی اور صیہونی حکومت کے  ایجنٹوں کے کردار میں، پاک ایران مشترکہ سرحد کے دونوں اطراف تخریب کاری کی کارروائیاں اور بد امنی پیدا کر کے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کی آماجگاہ بنا رکھا تھا، گزشتہ ہفتے پاکستان آرمی کے آپریشن میں گرفتار یا مارے گئے۔

پاکستان آرمی نے 5 نومبر کو، دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے سلسلے میں، ایک تکفیری دہشت گرد گروہ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس میں اس گروپ کے متعدد ایجنٹ مارے گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاک فوج کے ذمہ دارانہ اقدام کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فیمابین سیکورٹی معاہدوں کی پیروی اور ان پر عمل درآمد کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سرحدوں پر مکمل سیکورٹی کا قیام اور دہشت گرد گروہوں کی تباہی کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

اس سے قبل بعض میڈیا ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک دہشت گرد گروہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جائے گا، تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .