ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں جنگ غزہ کے تعلق سے نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ سنیچر کی رات بھی جاری رہا۔
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے صیہونی جنگی قیدیوں کی رہائی انجام نہ پانے کا ذمہ دار بن یامن نتن یاہو کو قرار دیا ۔
مظاہرین نے حکومت سے جنگی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جلد سے جلد کرنے کا مطالبہ کیا۔
عبرانی زبان کے روزنامے ہاآرتص نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی پولیس نے تل ابیب میں کم سے کم پانچ مظآہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ