کوئٹہ میں دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں: ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس واقعے کے متاثرین کے اہل خانہ اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا اور دوست اور برادر ہمسایہ ملک کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔

ترجمان وزارت خارجہ نے زور دیکر کہا ہے کہ دہشت گردی تمام انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصول کا منافی عمل ہے جس کی کسی بھی حالت میں توجیہ پیش نہیں کی جاسکتی۔

اسماعیل بقائی نے دہشت گردی اور انتہاپسندی پر مبنی وحشیانہ اقدامات کے تمام اشکال کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردی کی نحوست کے خاتمے کے لیے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون، اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی اور اٹل موقف ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک بم دھماکہ ہوا جس میں دسیوں پاکستانی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

آخری اطلاع تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .