امریکی انتخابات پر ترجمان وزارت خارجہ کا ردعمل/ تشخیص کا معیاری حکومت امریکہ کا رویہ ہے۔

تہران (IRNA) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو چیز ایران کے لیے اہم اور تشخیص کا معیار ہے وہ امریکی حکومت کا رویہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی انتخابات کے بارے میں ارنا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا انتخاب اس ملک کے عوام کی ذمہ داری ہے اور اب امریکی عوام نے اپنا صدر منتخب کر لیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمیں امریکہ کی مختلف حکومتوں کی پالیسیوں اور طرز عمل کا بہت تلخ تجربہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ماضی کی غلط روشوں کا جائزہ لینے اور انہیں تبدیل کرنے کا ایک موقع ہوتا ہے لہذا جو بات ایران کے لیے اہم اور تشخیص کا معیار ہے وہ امریکی حکومت کا آئندہ کا رویہ ہے۔

ارنا کے مطابق، ریپبلکن امیدوار اور ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، 5 نومبر 2024  کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں 292 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر امریکہ کے صدر بن گئے ہیں۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .