ارنا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے سنیچر کی رات بتایا ہے کہ یہ دونوں فوجی شمالی غزہ میں ایک لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے اور ایک دوسرا فوجی زخمی ہوا ہے۔
صیہونی فوج نے اس سے پہلے سنیچر کی شام کہا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں لبنان اور غزہ کے محاذوں پر اس کے 21 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
صہیونی فوج نے کہا ہے کہ ان میں سترہ فوجی جنوبی لبنان کے محاذ پر اور چار غزہ میں زخمی ہوئے ہیں۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ کے مغرب میں واقع الفاخورہ کالج کے قریب ایک آپریشن میں، پہلے ڈی نائن نوعیت کا ایک ٹینک یاسین 105 نوعیت کے راکٹ سے تباہ کیا اور اس کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں کے ایک دستے کے درمیان بم کا دھماکہ کردیا جس میں اس دستے کے سبھی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے
آپ کا تبصرہ