جرمنی میں ایران کے قونصلخانوں کی سرگرمی پر پابندی کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جاسکتی: وزیر خارجہ عراقچی

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جرمنی میں ایران کے قونصل خانوں پر پابندی کو تعجب خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرمن حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں اس ملک میں مقیم ایرانی شہریوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نائب وزرائے خارجہ کی کمیٹی کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرینک فرٹ، ہیمبرگ اور میونخ میں موجود ایران کے قونصل خانوں کی سرگرمی پر پابندی کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے ویزہ یا دیگر خدمات لینے والے دوسرے ممالک کے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران تمام ضروری اقدامات کرکے اپنے شہریوں کے حقوق کو یقینی بنائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .