صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، جمعے کی شام اور ہفتے کی صبح کو غزہ پٹی میں صیہونی فوجیوں پر دو حملے کیے گئے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے ان حملوں میں 3 ہلاکتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
ادھر عزالدین قسام بریگیڈ نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں واقع جبالیا کیمپ میں ایک عمارت میں بارودی سرنگ بچھائی گئی اور جب صیہونی فوجی اس کے قریب آئے تو اس میں دھماکہ کردیا گیا۔
اس واقعے میں درجنوں غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور حملے میں صیہونی فوج کے D9 بلڈوزر کو الیاسین 105 اینٹی ٹینک راکٹ سے تباہ کردیا گیا۔
اس حملے میں بھی متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ جبالیا کیمپ میں واقع القمہ کمپنی کے قریب صیہونی فوج کے 2 اور بلڈوزروں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لبنان اور غزہ میں غاصب فوجیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے پیش نظر، صیہونیوں نے اس مہینے کو سیاہ اکتوبر کا نام دیا تھا۔ ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ یہ کیفیت نومبر کے مہینے میں بھی جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ