صیہونی فوج بھی اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئی کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے جوانوں نے غاصب فوجیوں کو ڈرون طیاروں کے علاوہ، 80 میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ حملے مقبوضہ سرزمینوں کے شمالی علاقوں میں کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلامی استقامتی تنظیم نے راس الناقورہ کے المشرفیہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اس کے علاوہ صفد میں واقع غاصب فوج کے جاسوسی کے ایک مرکز "میشار" پر بھی راکٹ برسائے ہیں۔
حزب اللہ نے ایک اور کارروائی مین حیفا کے شمالی علاقے کریوت پر میزائل داغے۔
تل ابیب کا "تل نوف" فضائی اڈہ بھی حزب اللہ کے میزائلوں کا نشانہ بنا۔
عیتا الشعب اور متسوفا صیہونی کالونیاں اور جل العلام فوجی مرکز پر بھی حزب اللہ نے تابڑ توڑ حملے کیے۔
صیہونی حکومت اور فوج کی جانب سے اعداد و شمار چھپائے جانے کے باوجود فوجی امور کے مبصرین نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے ہاتھوں صیہونیوں بری طرح ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔
آپ کا تبصرہ