لبنان کی ڈاکٹر یونین کے سربراہ یوسف بخاش نے الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں 22 ہسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صیہونی فوج بغیر کسی استثنا کے سب کو نشانہ بنا رہی ہے اور صحت کا شعبہ اس حکومت کے حملوں کا براہ راست نشانہ ہے جس میں متعدد طبی اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
بخاش نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت میڈیکل شعبے کو تباہ کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر انفراسٹرکچر اور طبی عملے کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ لبنان کا شعبہ صحت کا اس وقت بہت بری حالت میں ہے اور صیہونی حکومت کو بین الاقوامی معاہدوں اور جنیوا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ