فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق، پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹوں کے مطابق، مظاہرین نتن یاہو کو قیدیوں کے مرنے کا باعث قرار دے رہے ہیں اور قیصریہ علاقے کی جانب آگے بڑھنے کا اعلان کردیا گیا ہے جہاں نتن یاہو کی رہائشگاہ واقع ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم کے گھر پر قبضہ کریں گے۔
قیدیوں کے گھروالوں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود، نتن یاہو نہ صرف قیدیوں کو واپس نہیں لاسکے ہیں بلکہ اس بیچ درجنوں صیہونی قیدی بمباریوں میں ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ