19 اکتوبر، 2024، 5:58 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85632834
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں یحیی سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

اسلام آباد – ارنا – پاکستان میں فلسطین کے حامیوں نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ  شہید یحیی سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی اور  امریکا نیز اس کے حامیوں کی حمایت سے جاری صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی  

ارنا کے مطابق پاکستان میں  شہید یحیی سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے استقامتی محاذ کے شہیدوں اور ملت فلسطین کی امنگوں سے تجدید عہد کیا اور غزہ و لبنان میں اسرائيلی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کی۔

شہید یحیی سنوارکی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے اللہ اکبر، لبیک یا اقصی اور لبیک یا غزہ کے نعرے لگائے، فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کا اعلان اور صیہونی حکومت کے جرائم پر غم وغصے کا اظہار کیا۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق شہید یحیی سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ   جماعت اسلامی پاکستان اور فلسطین کی حامی دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں ادا کی گئی ۔

پاکستان میں یحیی سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

اس رپورٹ کے مطابق کراچی میں غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے اجتماع سے خطاب میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب سربراہ اسامہ رضی نے کہا کہ آج سبھی پاکستانیوں کے قلب یحیی سنوار کی شہادت کے غم میں سوگوار ہیں۔  

انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور پوری امت اسلامیہ اسرائیلی حکومت کے جرائم کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی  جو امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کی مکمل پشت پناہی سے انجام پارہے ہیں۔  

پاکستان میں یحیی سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

اس رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحیی سنوارکی شہادت کے بعد  پاکستان کے سیاسی و مذہبی عمائدین نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامی جان لیں کہ یحیی سنوار کی شہادت جنگ غزہ میں ان کی حتمی شکست رقم کرے گی۔  

 جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینٹیر علامہ ناصر عباس جعفری، سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے سابق سربراہ مشاہد حسین سید، لبیک تحریک کے سربراہ حافظ سعد حسین اور جامعہ عروۃ الوثقی لاہور کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے الگ الگ پیغامات جاری کرکے یحیی سنوار کو شہید کرنے کے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .