ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحیی سنوار کی شہادت پر ایک بیان جاری کرکے، ملت فلسطین، حماس تحریک ، عرب قوم اور امت اسلامیہ نیز سبھی مجاہدین، حریت پسندوں اور شہید کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ شہید کمانڈر یحیی سنوار نے شعلہ کمان اورقیادت کی امانت شہید اسماعیل ہنیہ سے لی تھی تاکہ استقامتی محاذ کے بہادر مجاہدین کے ساتھ فداکاری اور استقامت کے راستے کی تکمیل کریں۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید کمانڈر یحیی سنوار صیہونی حکومت اور امریکا کے منصوبے کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور اس راہ میں اپنا خون فدا کردیا اور شہادت نیز کرامت و کمال انسانی کے اعلی درجے پر فائز ہوگئے ۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے پیغام میں وعدہ الہی کی تکمیل اور کامیابی کے حصول پر یقین کے ساتھ ملت فلسطین کے شانہ بہ شانہ ستقامت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ