ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو عمان کے دورے پر ہیں، آج پیر 14 اکتوبر کو اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ٹیلیفون کے جواب میں ان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں مغربی ایشیا کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں چین کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں بدامنی اور کشیدگی میں شدت کی روک تھام کے لئے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ سفارتی رابطے اور کوششیں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جنگ افروزی اور جرائم روکنے کے لئے حکومت چین کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا ۔
انھوں نے امریکا کی جانب سے رکاوٹیں ڈالے جانے کے نتیجے میں سلامتی کونسل کے بے عملی کو المناک قرار دیا اور علاقے میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں کی قدردانی کی۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے باہمی روابط، اور قازان برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ