آج دنیا میں امن و برادری کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے: صدر پزشکیان اور ترکمانستان کے صدر کی ملاقات اور گفتگو

تہران/ ارنا- صدر مسعود پزشکیان نے اپنے دورہ عشق آباد کے موقع پر ترکمان صدر سردار بردی محمد اف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمسایہ ممالک من جملہ ترکمانستان کے ساتھ تعلقات میں فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی اور رہبر انقلاب اسلامی کی تاکیدات میں شامل ہے۔

صدر مسعود پزشکیان اپنے ترکمان ہم منصب سے کہا کہ ترکمانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ ہماری طویل سرحدیں بھی ملتی ہیں اور گہرے تعلقات بھی ہیں۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ آج دنیا میں ہمیں امن و برادری کی سخت ضرورت ہے جس کے لئے محبت اور بھائی چارے اور تعلقات کو مضبوط کرنا سرفہرست ہونا چاہئے۔

انہوں نے مختومعلی فراغی کی 300ویں برسی کے بین الاقوامی اجلاس کے کامیاب انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک شاندار پروگرام قرار دیا جو علاقے اور دنیا کے لئے انتہائی قابل قدر اور گہرائی سے مالامال تھا۔

اس موقع پر ترکمان صدر سردار بردی محمد اف نے بھی ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو خیرمقدم کہا اور ان کے خطاب کو بیش قیمت قرار دیا۔

دونوں صدور نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکمانستان کے مابین ثقافتی، معاشی اور سیاسی تعلقات میں فروغ پر بھی زور دیا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .