ارنا کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے آج پیر کو آپریشن طوفان الاقصی کی پہلی سالگرہ پر ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے خلاف مقابلہ جاری رکھتے ہوئے، فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت نیز عورتوں، بچوں اور سن رسیدہ افراد پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں آج صبح مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی مرکز پر حملہ کیا گیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے خلاف ہمارے حملے جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ