5 اکتوبر، 2024، 7:16 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85618541
T T
1 Persons

لیبلز

عراقی مزاحمتی محاذ کا مقبوضہ علاقوں میں 3 اہم اہداف پر حملہ

تہران- ارنا- عراقی اسلامی مزاحمتی محاذ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں تین اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں  نے فلسطینیوں اور لبنانی عوام کی حمایت اور بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کے قتل عام کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت  کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ رکھتے ہوئے  ہفتے کی  صبح ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں تین اہم اہداف پر حملہ کیا۔

اس بیان میں عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے  کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ ہفتوں اور مہینوں میں عراقی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میں بھی حساس اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے اہم ترین ڈرون حملے میں، جو گزشتہ جمعہ کو مقبوضہ جولان  میں صیہونی فوجی اڈے پر کیا گیا،   25 فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .