1 اکتوبر، 2024، 1:05 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85614157
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، بنت نیکشہر میں دہشت گردوں کا حملہ / 4 افراد شہید

چابہار (ارنا) سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقے بنت نیکشہر میں منگل کے روز دہشت گردانہ حملے میں شہادتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بنت نیکشہر میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں میں یوسف شیرانی، جواد ساداتی اور پرویز کدخدائی شامل ہیں۔

دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی سیستان و بلوچستان کے شہر نیکشہر کے محسنی شیخان بنت اسکول میں جشنِ عاطفہ میں شریک لوگوں پر ایک گاڑی میں موجود دہشتگرودں نے فائرنگ کی۔

نیکشہرکے بسیح کمانڈرعبداللہ کدخدائی، تعلیمی اہلکار یوسف شیرانی، اور بنت شہر کی اسلامی کونسل کے سربراہ سید جواد ساداتی شہدائ میں شامل ہیں۔

 بنت قصبہ جس کی آبادی 34 ہزار سے زائد ہے، نیکشہر سے 80 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .