حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع المطلعہ بیس میں صیہونی فوجیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔
اسلامی مزاحمت لبنان نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم اور اس کی بہادرانہ مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں ہمارے مجاہدین نے آج منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7:40 پر دشمن کے فوجیوں کو مطلہ بیس میں راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے توپ خانے نے جنوبی لبنان کے کفرکلا، العدیسہ، الخیام اور الوزنی کے علاقوں پر بمباری کی۔
لبنان کے علاقے البقاع میں واقع مشغرہ کے علاقے میں ایک امدادی مرکز پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے میں 8 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی جنگجوؤں نے جنوبی لبنان میں الداؤدیہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ