2 فروری، 2025، 8:13 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85738236
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کی خارجہ سیکریٹری کا دورہ ایران

2 فروری، 2025، 8:13 PM
News ID: 85738236
پاکستان کی خارجہ سیکریٹری کا دورہ ایران

 اسلام آباد- ارنا – پاکستان کی خارجہ سیکریٹری محترمہ آمنہ بلوچ، اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او  کی اعلی سطحی کمیٹی کے  اجلاس میں شرکت اور ایرانی حکام سے ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئيں

ارنا کے مطابق پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ آج تہران پہنچ گئی ہیں ۔

وہ اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او کی اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران آئی ہیں۔  

تہران میں پاکستان کے سفیر محمد موثر نے اپنے ملک کی خارجہ سیکریٹری کے دورہ تہران کے بارے میں بتایا ہے کہ آمنہ بلوچ ای سی او اجلاس کے موقع پر ایرانی حکام سے ملاقات بھی کریں گی۔  

 انھوں نے کہا کہ پاکستان  کی خارجہ سیکریٹری کا یہ دورہ ای سی او کے دائرے میں علاقائی تعاون اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پاکستان کے روابط کی توسیع میں مفید واقع ہوگا۔

 قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی  نومبر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں مشہد مقدس میں منعقدہ ای سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایران آئے تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .