غاصب صیہونی حکومت کے چار اہم مراکز پر عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے میزائل اور ڈرون حملے

تہران – ارنا – عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے چار اہم اور حیاتی اہمیت کے مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

ارنا کے مطابق عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ پیر کو مقبوضہ فلسطین میں چار اہم اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین  اور لبنان کے عوام کی حمایت میں  اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اس کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

 عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے غیر فوجیوں منجملہ بچوں، عورتوں، اور سن رسیدہ افراد کے قتل عام پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کے جرائم  کے جواب میں  پیر کی صبح مقبوضہ فلسطین میں چار حیاتی اہمیت کے صیہونی مراکز پر ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے حیفا میں بھی اہم مراکز پر دو ڈرون طیاروں سے اور ایک حیاتی اہمیت کے ہدف پر الارقب نوعیت کے میزائلوں سے حملے کئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے گزشتہ ہفتوں اور مہینوں میں مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے متعدد اہم اور اسٹریٹیجک مراکز پر حملے کئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .