ارنا کے مطابق اس نیوز ایجنسی کے ایم ڈی حسین جابری انصاری نے تہران میں شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تعزیت کے لئے حزب اللہ کے دفتر میں حاضری کے موقع پر حالیہ تغیرات میں میڈیا کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ میڈیا نئے دور کی تمام جنگوں میں بالخصوص موجودہ جنگ میں میدان تغیرات کاایسا حصہ ہے جس کو اس سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ اس عظیم معرکے کے دونوں طرف ذرائع ابلاغ کے منفی اور مثبت اثرات، فوجی اقدامات سے کم نہیں ہیں بلکہ بعض اوقات ان کے اثرات حتی فوجی اقدامات سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس جنگ میں اکثر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے کئی پیچیدہ لیئر ہیں جو صیہونی حکومت کے حامیوں سے بہت محکم رابطہ رکھتے ہیں اور یہ وہ ذرائع ابلاغ ہیں جو اس حکومت کے وجود میں آنے کے بعد سے اس کی مثبت اور اچھی تصویر پیش کرنے کی ذمہ داری پر عمل کرتے رہے ہیں۔
حسین جابری انصاری نے کہا کہ ایسے دور میں، اورایسی سخت جنگ میں، مذکوہ ذرائع ابلاغ کے مد مقابل ابلاغیاتی ذرائع حقیقت بیانی اور حقیقی تصویر پیش کرنے میں منفرد اور بے نظیر کردار کے مالک ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ابلاغیاتی ذرائع جو تحریک استقامت کی فضا سے قریب ہیں، اپنے فرائض پر عمل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ جنگ بہت سخت اور دشوار ہے اور ابلاغیاتی ذرائع اس کا اہم حصہ ہیں اور یہ بات ہمارے فرائض کی سںگینی بڑھادیتی ہے کہ ہم حقائق کی تصویرکشی اور حقیقت بیانی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے حزب اللہ لبنان کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی ممتاز ہستی اور شخصیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ ممتاز اور انتہائی ماہر سیاستداں اور بہت دلیر اور منفرد رہنما تھے اور بظاہر زندگی کے متناقضات کو مجتمع کرنے اور اپنے عمل میں، حکمت اور سیاست اور ذہانت اور ہوشیاری سے کام لینے میں اعلی ترین درجات طے کر رکھے تھے۔
حسین جابری انصاری نے کہا کہ شہید نصراللہ بہت اعلی اسٹریٹیجک اور سیاسی فہم و ادارک کے مالک تھے اور شجاعت، دلیری، عزم محکم اور استثنائي استقامت وپائیداری کے ساتھ تاریخی مرحلے میں لبنان کی استقامتی تحریک اور علاقے کی اقوام کی رہبری وقیادت میں منفرد کردار ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ تاریخ میں اور لبنانی قوم میں،ا ور اسی طرح علاقے کی اقوام بالخصوص ملت فلسطین میں ایک عظیم اور منفرد ہستی کے عنوان سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین جابری انصاری نے آخر میں کہا کہ شہید حسن نصراللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کی تاریخ میں لبنان کی استقامتی تحریک کو عظیم ترین فتحمندی سے ہمکنار کیا اور فلسطین کی حمایت میں اپنی جان فدا کردی۔
انھوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کا نام اور یاد ایک سیاسی رہنما اور منفر مجاہد عالم دین کی حیثیت کے علاقے کی تاریخ میں جاویدانی رہے گی۔
آپ کا تبصرہ