ارنا کے مطابق تہران میں حزب اللہ لبنان کے دفتر میں شہید سید حسن نصراللہ کی خراج عیقدت پیش کرنے کے لئے ملک کی اہم سیاسی اور عسکری شخصیات کی حاضری کا سلسلہ پیر کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔
اس رپورٹ کے مطابق پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور ارنا کے مینیجنگ ڈایریکٹر حسین جابری انصاری نے تہران میں حزب اللہ کے دفتر میں حاضری دی۔
دونوں شخصیات نے تہران میں حزب اللہ کے دفتر کے انچارج عبداللہ صفی الدین سے ملاقات اور انہیں سید استقامت سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور ارنا کے ایم ڈی حسین جابری انصاری نے اسی کے ساتھ حزب اللہ کے دفتر میں رکھے گئے تعزیتی رجسٹر پر اپنے تاثرات لکھے اور دستخط کئے۔
آپ کا تبصرہ