ارنا نے حزب اللہ کے وار میڈیا سیل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح حزب اللہ کے مجاہدین نے ثابت قدم فلسطین عوام اورفلسطینی مجاہدین کی حمایت اور لبنانی عوام کے دفاع میں المنارہ قصبے میں صیہونی دشمن کے فوجی مرکز پر حملہ کیا ۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اسی طرح ساعر نامی صیہونی کالونی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
حزب اللہ کے بیان کے مطابق میزائلوں سے کئے جانے والے یہ حملے پوری طرح کامیاب رہے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے اس سے پہلے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں اوویک صیہونی فوجی اڈے پر فادی 1 نوعیت کے چند میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے پیر 23 ستمبر کو جنوبی لبنان پر وسیع فضائی حملے شروع کئے جن کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں ہزاروں شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
صیہونی حکومت کی وحشیانہ فضائی جارحیتوں پر حزب اللہ خاموش نہیں رہی بلکہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز اور ناجائز صیہونی کالونیوں پر جوابی میزائلی حملے جاری رکھے ہیں۔
حزب اللہ کے جوابی میزائلی حملوں نے غاصب صیہونیوں پر ایسی وحشت طاری کی ہے کہ حیفا سمیت مقبوضہ فلسطین کے اہم شہروں میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے اور صیہونی آباد کاروں سے کہا گیا ہے کہ پناہ گاہوں سے باہر نہ نکلیں۔
آپ کا تبصرہ