سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف مزاحمت مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھے گی: ظریف

تہران: ارنا- ایران کے اسٹریٹجک امور کے سربراہ نے ایک پیغام میں زور دیا ہے کہ بلاشبہ خطے اور دنیا کے لیے نیتن یاہو اور اسرائیل کی سازش ناکام ہو جائے گی اور ان کی بربریت کے خلاف قائم ہونے والی یہ مزاحمت اب سے مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

 لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد محمد جواد ظریف نے  ایکس پر ایک  پیغام میں لکھا: "دکھ بھرے دل کے ساتھ، ظلم کے خلاف جنگ کی علامت سید مزاحمت، ظلم کے خلاف جنگ کی علامت، لبنان اور علاقے کے مظلوموں کی پناہ گاہ، علامہ مجاہد شہید سید حسن نصر اللہ (رضوان اللہ تعالی علیہ) اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر سنی۔

انہوں نے مزید لکھا بلاشبہ خطے اور دنیا کے لیے نیتن یاہو اور اسرائیل  کی سازش  ناکام ہو جائے گی اور ان کی بربریت کے خلاف قائم ہونے والی یہ مزاحمت اب سے مزید مضبوطی کے ساتھ  آگے بڑھے گی۔ میں اس دردناک نقصان پر امام زمانہ ارواحنا فداہ ، رہبر انقلاب اسلامی، لبنان کے عوام اورحکومت اور تمام مزاحمتی قوتوں اور دنیا  حریت پسندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ حق کی فتح اور باطل کی شکست کی امید کے ساتھ  ، انهم یرونه بعیدا و نراه قریبا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .